پنڈدادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) واقعہ کربلا ہمیں حق اور سچ پر ڈٹے رہنے اور جذبہ ایثار کا درس دیتا ہے ملک میں مذہبی رواداری اور بھائی چارہ کی فضا پیدا کرنے اور اپنے اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کے لیے شہداء کربلا کی اقدار پر عمل کرنے کی ضرورت ہے واقعہ کربلا کا سب سے اہم درس آزادی ،حریت اورظلم واستبراد کے آگے نہ جھکنا ہے ،امام حسین کا ارشاد ہے کہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے بہتر ہے خدا کی قسم اپنا ہاتھ ذلت کے ہاتھوں میں نہیں دوں گا اور غلاموں کی طرح تمہارے آگے نہیں جھکوں گا ،حضرت امام حسین نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ کے لیے برائی اور سچائی میں فرق کو واضح اور اپنے نانا حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے دین اسلام کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔آج ہمارے لیے واقعہ کربلا اور امام حسین کی صبر واستقامت نجات کا ذریعہ ہے۔اگر ہم زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں تو ہمیں امام حسین کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے امربالمعروف اور نہی عن المنکر واقعہ کربلا کا سب سے اہم فلسفہ ہے فلسفہ حسنیت ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے حق کے لیے جان دینے سے دریغ نہ کرنا پیغام حسین ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری وقار حسن کھنڈوعہ حال مقیم سعودی عربیہ نے اوصاف سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا
0