0

جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ امام بارگاہ ہڈالہ سیداں دینہ اور امام بارگاہ سید حسین میں جاری مجالس کا وزٹ

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ امام بارگاہ ہڈالہ سیداں دینہ اور امام بارگاہ سید حسین میں جاری مجالس کا وزٹ کیا اور مجالس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، متعلقہ افسران کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے امام بارگاہ ہڈالہ سیداں دینہ اور امام بارگا ہ سید حسین دینہ میں جاری مجالس کا وزٹ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور پولیس افسران و اہلکاروں کو پوری مستعدی سے موثر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت دی اور متعلقہ افسران کو فول پروف سیکیورٹی بنانے کی ہدایت کی ڈی پی او جہلم نے منظمین سے با ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے پر بات چیت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جلوس کے موقع پر مربوط و موثر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جہلم پولیس تمام انتظامات اٹھا رہی ہے ضلع جہلم میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔