جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ پنڈ دادنخان کے علاقہ میں امام بارگاہ جعفریہ میں مجلس کا وزٹ،پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں،سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان نے ڈی پی او جہلم کو 10 محرم الحرام کے مین جلوس کے روٹ پر سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اور روٹ کا وزٹ بھی کرایا،ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں،پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں،جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔
