0

دینہ، حلقہ این اے 60اور پی پی 24کے لیے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع،

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ، حلقہ این اے 60اور پی پی 24کے لیے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع، این اے 60میں 2امیدواروں جبکہ پی پی 24میں 6امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، این اے 60سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے سبرینہ جاوید، پی پی 24میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال، سید عرفان امیر بخاری اور سبرینہ جاوید شامل ہیں، امیدواروں نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں پہنچے جہاں کاغذات جمع کروائے، حلقہ این اے 60اور پی پی 24میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ این اے 60جہلم میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور سابق ایم پی اے تحریک انصاف سبرینہ جاوید اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفس جہلم پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ حلقہ پی پی 24میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد، سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) چوہدری ندیم خادم، تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال، خواتین کی مخصوص نشست سے کامیاب ہونے والی سابق ایم پی اے سبرینہ جاوید کیانی، تحریک لبیک کے سید عرفان امیر بخاری و دیگر شامل ہیں، امیدوار اپنے کارکنوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفس سوہاوہ پہنچے جہاں موجود ان کے کارکنوں نے بھی استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ دیگر امیدوار آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے اسی طرح حلقہ این اے 60اور پی پی 24میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں کارکن اپنے اپنے امیدواروں کے ساتھ پر امید نظر آنے لگے۔