دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈی آئی جی آر اینڈ خرم شکور نے تھانہ دینہ کا دورہ کیا، سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن میں جاری ترقیاتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق تفصیلاً بریف کیا، ایس ایس پی پی ایچ پی محمد بن اشرف نے بھی ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی کے ہمراہ تمام امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی آر اینڈ خرم شکور نے تھانہ دینہ کا دورہ کیا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تھانہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے تمام ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور ایس ایس پی پی ایچ پی محمد بن اشرف نے بھی ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی کے ہمراہ تمام امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔
0