0

دینہ میں ڈاکو خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

دینہ(سہیل انجم قریشی + رضوان سیٹھی سے)دینہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ڈاکو خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار۔جبکہ عید قریب آتے ہی قیمتی بکرے بھی چوری ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق اویس کالونی دینہ گھر میں خاتون کو دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گے خاتون کے بھائی امجد محمود نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ دینہ میں رپورٹ درج کروا دی جبکہ گزشتہ دنوں نامعلوم چور سید حسین اور نیا محلہ سے بکرے بھی چوری کر کے لے گیے دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او روالپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز چوریوں اور ڈکیتی کی وارداتوں سے ہم خوفزدہ ہیں نوٹس لیا جائے۔