0

تحصیلدار دینہ کا ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)تحصیلدار دینہ کا ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدار دینہ منیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر عمل کروانا میری ذمہ داری ہے پٹرول اور ڈیزل کی کمی کے باوجود کاروباری حضرات عوام تک ریلیف نہیں جانے دیتے ہم نے ابتداء میں وارننگ جاری کی تاکہ یہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں مجبوراً قانون کے مطابق منگلا روڈ دینہ تا نکودر تمام دکانداروں کو چیک کیا گیا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ کیا گیا اب یہ عمل جاری رہے گا انتطامیہ کی اولین ترجیح عوام کو صرف ریلیف دینا ہے۔