اسلام آباد ( اے بی این نیوز)اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ذرائع کے مطابق کپتان نے کراچی ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کو لینڈ کرنے کی اجازت مانگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل لینڈنگ کے لیے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی اور اسے اسپتال بھیج دیا۔
رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد پرواز کچھ دیر میں روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں:قطری وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکی وزیر خارجہ اسرائیل روانہ
The post دبئی جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ appeared first on ABN News.