دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا میں گزشتہ رات گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات،نامعلوم ڈاکو غریب محنت کش کی جمع پونجی لوٹ کر فرار ہو گئے علاقہ میں خوف وہراس عوام خوفزادہ ہو گیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا میں غریب محنت کش نوجوان رفاقت ولد اسلم کے گھر نامعلوم ڈاکو داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر نقدی 46000 اور ایک تولہ سونا (چار عدد کانوں کی بالیاں)لوٹ لیں اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دینہ اور گرد ونواح میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر رہ گئی ہے اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0