پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے سابق صدر ہر دل عزیز مزدور رہنما چوہدری ریاض حسین للہ انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ابائی قصبہ للہ شریف کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ان کی نماز جنازہ میں ڈنڈوٹ سیمٹ اور غریب وال سیمنٹ کے مزدور رہنماؤں سمیت افسران اور ورکرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں الحاج چوھدری عبدالغفور صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم ،برگیڈیئر مشتاق احمد للہ ،کرنل سید زاہد حسین شیرازی ،بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، ملک نئیر اعوان ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر للہ ، مزدور رہنما راجہ کاظم کمال ،مزدور رہنما خواجہ ناصر علی مزدور رہنما چوہدری عبدالرحمن ،عبدالرحمن شامی ، حا جی اقبال مدنی ، راجہ ظریف للہ راجہ امیر افضل ،راجہ شہزاد افضل ملک لیاقت مین گیٹ غریب وال ،چوہدری اکرام للہ ،ایس ایچ او تھانہ للہ عبدالرحمن ،چیئرمین ملک امجد جھاٹلہ کندوال ،ملک اخلاص کندوال ،اعجاز ڈھڈی پھپھرا ، حاجی مشتاق احمد للہ ، محمد خان سدھو وال ،چودری اظہار الحق پنڈ دادن خان ،ملک امیر مختار ،ملک نصرت ڈنڈوت سیمنٹ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
0