لاہور(اے بی این نیوز ) پنجاب یونیورسٹی کے 27، 28 اور 29 نومبر 2024 کو ہونے والے تحریری امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
2 دسمبر 2024 اور اس کے بعد کے تمام امتحانات پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ یہ اعلان ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں کلا اعلان بعد میں کیا جائے گا.
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ امتحانات ملتوی ہونے کے باوجود کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ “یونیورسٹی کے شعبہ جات کے سربراہوں (HoDs) سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آن لائن، ذاتی طور پر یا ہائبرڈ فارمیٹ میں لیکچر دیں گے۔”
اس سے قبل لاہور سمیت صوبے میں شدید سموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور آن لائن کلاسز میں شفٹ کرنے کے فیصلے کی وجہ سے یونیورسٹی نے گزشتہ ہفتے امتحانات میں بھی تاخیر کی تھی۔
مزید پڑھیں :دھرنا ایک تحریک ہے، جوجاری ہے اور عمران خان کی کال تک جاری رہے گا، علی امین گنڈا پور
The post پنجاب یونیورسٹی کے 27، 28اور 29 نومبر کو ہونے والے تحریری امتحانات ملتوی کر دیئے گئے appeared first on ABN News.