اسلام آباد (اے بی این نیوز) علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کارکنوں کو پیچھے چھوڑ کر غائب، مظاہرین مایوس ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی اچانک لاپتہ ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے علی امین گنڈا پور کو ڈی چوک کی طرف بڑھنے کے لیے سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔علی امین گنڈا پور کے اس رویے سے کارکنان مایوس ہوگئے، دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی چوک کے بعد بلیو ایریا سے کارکنوں کو پیچھے دھکیلنا شروع کردیا ہے۔
کچھ کارکن اب بلیو ایریا سے واپس چلے گئے ہیں اور زیرو پوائنٹ کی طرف آگئے ہیں۔اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ضروری کام کے لیے کہیں جانے کی کوشش کی تھی تاہم کارکنوں نے انہیں جانے سے روک دیا۔
The post علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کہاں گئے، مظاہرین پریشان appeared first on ABN News.