0

تسلیم کرناپڑےگا پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(  اے بی این نیوز    ) سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت تمام رکاوٹوں کےباوجودپی ٹی آئی کونہیں روک سکی،فیصلےبیلٹ باکس سےہوں توملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتاہے۔
عدالتوں سے انصاف کی توقع ختم ہوجائے توفیصلے سڑکوں پر ہی ہوتے ہیں۔ بات چیت کرکےہی مسائل حل کیےجاسکتےہیں۔ تسلیم کرناپڑےگا کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پی ٹی آئی نےپچھلےالیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ پہلےدن سےکہہ رہےہیں حکومت اوراپوزیشن کوساتھ بیٹھناچاہیے۔ 2014میں بھی دھرناہواجوسراسرغلط تھا۔ میرےخلاف بھی بانی پی ٹی آئی کےدورمیں جھوٹےکیسزبنائےگئے۔
بانی پی ٹی آئی کےساتھ جوآج ہورہاہےاسےبھی غلط سمجھتاہوں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کودبانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ ساری دنیامیں پاکستان کامذاق بنایاجارہاہے۔

سینیٹرہمایوں مہمند نے کہا کہ خیبرپختونخوااوروفاق کےدرمیان کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ حکومت پی ٹی آئی پرصرف الزامات لگارہی ہے۔ حکومت جوبات کررہی ہے وہ قانون بن ہی نہیں سکتا۔
احتجاج کرناہرسیاسی جماعت کابنیادی حق ہے۔
حکومت مظاہرین پرشیلنگ کرتی ہےجس کاجواب دیاجاتاہے۔ مینڈیٹ چورحکومت نےپرامن شہریوں پرتشددکیا۔ حکومت نے8فروری کوہمارےمینڈیٹ کوچوری کیا۔ پچھلےڈیڑھ سال سےبانی کی رہائی کیلئےلڑرہےہیں۔ آخری کیس میں رہائی کےبعد دوبارہ کیس بنادیاگیا۔

رانا احسان افضل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بارے میں ہمارے خدشے درست ثابت ہوئے۔ احتجاج کے دوران رینجرز کے 4جوان شہید ہوئے۔ وفاق نے ماں کا کردار ادا کیا چاہتے تو اٹک سے آگے نہیں آسکتے تھے۔
انتشاری جماعت دوبارہ وفاق پرحملہ آورہوئی۔ انتشارپھیلاناپی ٹی آئی کی عادت بن چکی ہے۔ قانون پی ٹی آئی کےاوپرآنکھیں بندنہیں کرسکتا۔ ریاست کوحکومت کی رٹ کوقائم کرناچاہیے۔
حکومت کوشش کرےگی کہ اپنی رٹ کوقائم کرے۔
حکومت نےمذاکرات کےدروازےبندنہیں کیے۔ حکومت نےپی ٹی آئی کیخلاف طاقت کااستعمال نہیں کیا۔ کون سی جماعت کواجازت ہے کہ شیلنگ اورفائرنگ کرے۔ بلیک میل ہوکران لوگوں کی بات نہیں مانی جاسکتی۔
مزید پڑ ھیں : پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف بڑا آپریشن،تیاریاں مکمل، تازہ دم دستے پہنچ گئے،مارکیٹیں بند،آ ج ہی اسلام آباد خالی کرانے کا فیصلہ

The post تسلیم کرناپڑےگا پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے، مفتاح اسماعیل appeared first on ABN News.