0

فائنل کال کے خلاف گرینڈ آپریشن، پی ٹی آئی کے ورکرز قیادت پر برس پڑے ، مر کزی قیادت سے استعفوں کا مطالبہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )فائنل کال کے خلاف گرینڈ آپریشن، پی ٹی آئی کے ورکرز قیادت پر برس پڑے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے سوشل میڈیا پر استعفوں کا مطالبہ کر دیا

کارکنان نے مرکزی لیڈر شپ سے استعفی مانگ لیے ۔ کارکنان نے کہا کہ قائدین کی جانب سے کارکنان کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا۔

ماضی میں اہم عہدے اور مراعات لینے والی لیڈر شپ کہاں غائب ہوئی ؟ پشاور سے شروع ہونے والا احتجاج ڈی چوک پر اختتام پذیرا ہوا مگر قیادت کا رول نظر نا آیا ۔کارکنان نے شکوہ کیا

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ ،سینیٹر شبلی فراز ،حماد اظہر ،علی محمد خان ،لطیف کھوسہ احتجاج میں نہیں نظر نا آیے ۔پی ٹی آئی کارکنان کے جنازے اٹھانے سے پہلے ان رہنماؤں کو جواب دینا ہو گا ۔

مزید پڑھیں :ملک میں جوکچھ ہو رہا ہے اسکی بنیاد 2024الیکشن میں ووٹ کی چوری ہے، مولانافضل الرحمان

The post فائنل کال کے خلاف گرینڈ آپریشن، پی ٹی آئی کے ورکرز قیادت پر برس پڑے ، مر کزی قیادت سے استعفوں کا مطالبہ appeared first on ABN News.