دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کی ہونہار طالبہ ودیعہ کیانی کا ایک اور اعزاز,ایف ایس سی پری میڈیکل پارٹ ون میں 500نمبر حاصل کرکے کالج سے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،اس سے پہلے این ٹی ایس مقابلہ میں ضلع سے ٹاپ کرکےسکالرشپ حاصل کی.تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز فرسٹ ایٸر راولپنڈی بورڈ کے رزلٹ کا اعلان کیاگیا۔جس میں علاقہ ڈومیلی کی یونین کونسل اڈرانہ کے گاٶں کوہلیاں کی رہائشی ہونہارطالبہ ودیعہ کیانی دختر تصور کیانی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ودیعہ کیانی نے ایف ایس سی پری انجنٸرنگ پارٹ ون میں 500نمبر حاصل کرکے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔واضع رہے کہ اس سے پہلے ودیعہ کیانی نے Brainof odidnکے مقابلے میں حصہ لیا جس سے 97فیصد نمبرحاصل کٸے۔30ہزار روپے کیش پراٸز انعام جیتا۔علاوہ ازیں پاکستان ساٸنس فاٶنڈیشن اسلام آباد کے تحت ہونے والی ملکی سطح کے مقابلے این ٹی ایس میں ٹاپ کیا۔اور ضلع جہلم کی واحد طالبہ تھی جس نے PSFسے3لاکھ 80ہزار روپے کی سکالرشپ حاصل کرکے اپنے والدین علاقے اور ضلع کا نام روشن کردیا۔اس موقع پر طالبہ کاکہناتھاکہ اس سب کامیابیوں میں اللہ کا شکراداکرتی ہوں اور یہ سب میرے والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔
0