0

جامع مسجد بلال و جامعہ سیدہ زینب محلہ دینہ میں سالانہ تقسیم اسناد و دستارِ فضیلت و ردا پوشی کا انعقاد کیا گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)جامع مسجد بلال و جامعہ سیدہ زینب محلہ معصوم شاہ دینہ میں سالانہ تقسیم اسناد و دستارِ فضیلت و ردا پوشی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبِ میں 74 طلباء و طالبات نے سند فراغت حاصل کی ہے.تفصیلات کے مطابق دینہ میں عظیم الشان سالانہ جلسہ میلاد مصطفےٰ ﷺ و دستارِ فضیلت جامع مسجد بلال و جامعہ سیدہ زینب محلہ معصوم شاہ میں تقریبِ تقسیم اسناد و دستارِ فضیلت کی بابرکت محفل منعقد کی گئی اس روحانی تقریب کی میزبانی پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی چشتی امیر جماعت اہلسنت پاکستان راولپنڈی ڈویژن ، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ، خطیب جامع مسجد بلال محلہ معصوم شاہ دینہ پرنسپل جامعہ سیدہ زینب محلہ معصوم شاہ دینہ نے کی، جامعہ سیدہ زینب سے 74 طلباء و طالبات نے سند فراغت حاصل کی ہے اس موقع پر خطیب جامع مسجد بلال محلہ معصوم شاہ دینہ پرنسپل جامعہ سیدہ زینب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیمات کیلئے عملی کردار ادا کریں کیونکہ قرآنی تعلیمات سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ تقریب میں شریک تمام احباب کا انہوں نے شکریہ ادا کیا ، اس روحانی تقریب میں خصوصی خطاب علامہ سراج الدین صدیقی اور علامہ عامر عثمان نےایمان افروز بیان پیش کیا مقررین نے قرآن مجید حفظ کرنے کے فضائل بیان کئے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیمی ادارے اسلام کے قلعے ہیں جہاں نئی نسل کو قرآن مجید حفظ کروانے سمیت بہترین اخلاقی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے دستارِ فضیلت و ردا پوشی تقریب میں علماء سمیت مختلف شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور قرآن مجید حفظ والے بچوں کے والدین کو خراج تحسین پیش اور مبارکباد دی۔