دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقہ کے 45سالہ نمبردار کو قتل کر دیا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو 1122نے باڈی کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ شہامد پور باغاں کے 45سالہ نمبردار چوہدری اسد عباس ولد محمد فضل جو کہ راولپنڈی کچہری سے واپس آ رہے تھے کہ لہڑی روڈ کے مقام پر نامعلوم افراد نے انددھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا، اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ، ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بتایا جاتا ہے کہ مقتول نمبردار چوہدری اسد عباس نمبرداری کے سلسلے میں راولپنڈی کچہری سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک دینہ کے قریب لہڑی روڈ پر قتل کی اطلاع ملی، ملزمان موبائل فون اور پرس جس میں نقدی پڑی ہوئی تھی ساتھ لے گئے، قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
0