0

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کریم پورہ کی معلمہ نے چہارم کلاس کی معصوم طالبہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کریم پورہ کی معلمہ نے چہارم کلاس کی معصوم طالبہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ طالبہ علاج معالجہ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئی، متاثرہ بچی کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کریم پورہ کی معلمہ (ح) نے چہارم کلاس کی طالبہ کو آہستہ لکھنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ طالبہ کے جسم اور چہرے پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محترمہ کوثر سلیم نے نوٹس لیتے ہوئے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی پرنسپل اور معلمہ کو معطل کرکے انکوائری شروع کروا دی ہے۔ سی ای او،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محترمہ کوثرسلیم کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کرنے یا ڈانٹ ڈپٹ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں، میرٹ پر انکوائری کروائی جائیگی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں