دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں بھی جشن عید میلاد النبی جوش وجذبہ سے منایا گیا جلوس نکالے گیےجلوس کی قیادت پیر زکریا نعمانی صاحب نے کی حسن کارگردگی پر شیلڈز اور انعامات بھی تقسیم کیے گیے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں جشن عید میلاد النبی جوش و جذبہ سے منایا گیا مرکزی میلاد کمیٹی دینہ کےزیر اہتمام پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی صاحب سجادہ نشین دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف، صاحبزادہ پیر محمد سعد صاحبزادہ پیر محمد آمین صاحب صاحبزادہ پیر محمد سعید صاحب کی زیر قیادت مرکزی جلوس میلاد چوک دینہ سے روانہ ہوا جو کہ اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس میلاد چوک دینہ میں اختتام پذیر ہوا جہاں پر مختلف تنظیمات میں انعامات تقسیم کیے گئے جلوس میں مفتی فضل رسول شاہد،سید قدیر حسین شاہ، حاجی رشید چوہدری، ذاہد محمود ناگی،افتخار مغل،علامہ عارف،علامہ عرفان،علامہ ریاض شاہ،۔رفاقت حسین نعمانی، ولید طیب نعمانی، جمیل بٹ صحافی برادری سمیت دیگر ہر طبقہ سے وابستہ لوگوں نے جوش و جذبہ سے شرکت کی جلوس کے تمام راستوں میں شرکاء حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود سلام پیش کرتے رہے جبکہ قدم قدم پر لنگر خانے مٹھائیاں اور سبیلوں کے انتظامات بھی کیے گیے تھے اور دینہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات کیے گیے آخر میں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی صاحب نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور A.B.C.D کی جانب سے لنگر مصطفائی تقسیم کیا گیا۔
0