0

دینہ جی ٹی روڈ پر 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ڈیجیٹل کمپیوٹر ائزڈ کنڈا کے مالک کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ڈیجیٹل کمپیوٹر ائزڈ کنڈا کے مالک کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار، مسلح ڈاکو موٹرسائیکل پر آئے ایک نے ہیلمٹ اور دوسرے نے نقاب پہنا ہوا تھا، واردات کے بعد موقع سے فرار، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اپنی نفری کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے اور رپورٹ درج کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، گزشتہ رات 10بجے کے قریب جی ٹی روڈ پل کے سامنے 2مسلح ڈکیت چوہدری ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ کنڈا کے مالک چوہدری نواز ولد عاشق حسین کے دفتر داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر 7ہزار کے قریب نقدی اور ایک قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2موٹرسائیکل سوار جس میں ایک ڈکیت نے نقاب اور دوسرے کے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، ڈاکو لاٹ مار کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اپنی نفری کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے اور رپورٹ درج کر لی۔