0

جہلم محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ 15 سے 20 ستمبر کے دوران آندھی اور تیز ہواؤں کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے آج سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے 20 ستمبر کے دوران جہلم سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات سمیت پنجاب کے اکثر مقامات، راولپنڈی، اسلام آباد خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 7سو کیوسک اور اخراج 46 ہزار کیوسک ہے۔