0

دینہ تحصیلدار منیر خان کی غلہ منڈی دینہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ تحصیلدار منیر خان ان ایکشن گزشتہ روز غلہ منڈی دینہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8200 تھیلے چینی اور 196 ٹن گھی برأمد کر کے پانج گوداموں کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب نگران حکومت کی ہدایات پر تحصیلدار دینہ منیر خان نے غلہ منڈی دینہ میں پانچ دکانداوں جہنوں نے چینی گھی ذخیرہ کر رکھا تھا ان کے گوداموں کو سیل کر کے غیر قانونی طور پر 8200 چینی کے تھیلے اور 196 ٹن گھی برآمد کر لیا جن
میں ہمایوں تریڈرز سے 1850 بیگ چینی،مختار شاہ سے 1650 بیگ جینی،امجد نوید سے 1850 بیگ چینی،سیٹھی ٹریڈرز سے ایک ہزار بیگ چینی اور احسن ٹریڈرز سے 1899 بیگ چینی اور 196 ٹن گھی برأمد ہوا جو کہ انہوں نے ذخیرہ کیا ہوا تھا اور من مرضی کے ریٹ پر فروخت کر رہے تھے اس حوالے سے جب تحصیلدار منیر خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو ایکشن لیا ہے وہ ڈی سی جہلم کے حکم پر لیا ہے جو دکاندار ذخیرہ اندوزی کرتے ہوئے پائے گئے تھے ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔