0

ایشیا کپ 2025،گروپ اے میں بھارت پہلے ،پاکستان دوسرے نمبر پر

دبئی (اے بی این نیوز)ایشیا کپ گروپ اے میں شریک تمام 4 ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں ، بھارت اور پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی جب کہ عمان اور متحدہ عرب امارات کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گروپ اے میں پوائنٹس پر نظر ڈالی جائے تو بھارت 10.483 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان 4.650 کے نیٹ رن ریٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،

عمان تیسرے جبکہ متحدہ عرب امارات چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا سب سے بڑا ٹاکرا قریب آتے ہی شائقین کرکٹ میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے اورتوقع کے عین مطابق ٹکٹس کی مانگ بھی بڑھ چکی ہے۔

ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس ہائی وولٹیج میچ کے نوے فیصد ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

group A

جنرل انکلوژر کے ٹکٹس تقریباً مکمل طور پر بک ہو چکے ہیں جبکہ باقی دستیاب نشستیں بھی تیزی سے خریدی جا رہی ہیں۔جمعرات کی شام تک پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی کم از کم قیمت 750 درہم (تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپے) ریکارڈ کی گئی، جب کہ پریمیئم نشستیں 3 ہزار 500 درہم (تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹکٹس کی تعداد اب انتہائی محدود رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف قائم ٹکٹ باکسز کا رخ کر رہی ہے جہاں محدود نشستوں کے لیے لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ دبئی پولیس اور منتظمین نے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات بھی مکمل کرلئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ ،فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ سمیت ملازمین میں ٹکٹ مفت تقسیم کردیئے

The post ایشیا کپ 2025،گروپ اے میں بھارت پہلے ،پاکستان دوسرے نمبر پر appeared first on ABN News.