دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ کے نواحی علاقہ بڑاگواہ کے سرکاری ٹیچرز کا احتجاج،مکمل تالا بندی کی دھمکی ہمارے مطالبات اگر نہ مانے گٸے تو ہم مکمل تالابندی کرکے تعلیمی سرگرمياں معطل کردیں گے۔اساتذہ اکرام. تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کی کال پر دیگر شہروں کی طرح علاقہ بڑاگواہ اور گردونواح کے سرکاری اساتذہ اکرام کا اپنے مطالبات کیلیے احتجاج کیا۔جس میں مختلف علاقوں کے سرکاری پراٸمری سکولز اور ہاٸی سکولز کے اساتذہ اکرام نے شرکت کی.پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر سینٸر اساتذہ اکرام نے خطاب کرتے ہوٸے کہاکہ منڈی بہاٶالدین سمیت دیگر اضلاع میں تمام محکموں کے اتحاد کی وجہ سے مکمل تالا بندی ہےاسی طرح ہم سب کو ایک ساتھ چل کراپنے حق کیلیے متحد ہوناہوگا۔اور اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گٸے تو ہم بھی جلد مکمل تالا بندی کرکے تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں گے۔اور حکومت اپنے مراعات میں آۓ دن اضافہ ہوتاجارہاہے لیکن غریب پیچھے سے پیچھے ہوتاجارہاہے۔زیادہ محکمہ جات کو مختلف این جی اوز کے سپرد کرنے کی مذمت کرتے ہیں.
0