دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم راجہ امجد اقبال کی عدالت نے منشیات فروشی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم سکندر خان کو 10 سال قید ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پولیس تھانہ منگلا کینٹ کے منشیات کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم راجہ امجد اقبال کی عدالت نے ملزم سکندر خان کو 10سال قید اور ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنایا، مجرم سکندر خان نے جنوری 2023میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمے کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے قرار واقعی سزا سنائی، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔
0