0

دینہ 11سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد،

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں 2روز قبل گم ہونے والی 11سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد، ملنے والی لاش کو کتے نوچ کر کھاتے رہے کپڑوں سے بچی کی شناخت ہوئی، قریبی لوگوں نے دیکھا تو پولیس کو اطلاع کی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی بھاری نفری پہنچ گئی، بچی کا ذہنی توازن درست نہ تھا، والدین غم سے نڈھال، پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، اس افسوسناک واقع کے بعد علاقہ میں بے چینی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ منگولہ میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا، 2روز قبل نکودر کے رہائشی محمد فاروق جس نے مویشی ڈیرہ بنا رکھا تھا نے پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو درخواست دی کہ میری 11سالہ بیٹی نسیم (عرف سیما) 2روز سے لاپتہ ہے جس کا ذہنی توازن بھی درست نہ ہے جس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا جس کی لاش منگولہ کے مقام پر کھیتوں میں پڑی ملی، قریبی لوگوں نے پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو اطلاع دی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ بھاری نفری کے ہمراہ منگولہ کے مقام پر پہنچ گئے، بچی کی نعش کی حالت اتنی خراب تھی جس کو کتے کھیتوں میں نوچ کر کھاتے رہے اور بچی کی شناخت اس کے کپڑوں سے ہوئی، والدین غم سے نڈھال، پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم روانہ کر دی، پوسٹمارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔