دینہ (رضوان سیٹھی سے) پولیس سٹی چوکی دینہ کی کاروائی، موٹرسائیکل چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موٹرسائیکل برآمد کر لیا، مقدمہ درج مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دینہ پولیس سٹی چوکی نے موٹرسائیکل چور ملزم خاور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری، ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے۔
0