0

دینہ جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ اور روز بروز بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر پورے پاکستان کی طرح دینہ میں بھی جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ اور روز بروز بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حکوت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر دینہ میں بھی احتجاج کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر قاسم نے کی ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان، سول سوسائٹی،تاجر برادری سمیت شہریوں کی کٹیر تعداد نے شرکت کی ریلی منگلا روڈ سے ہوتی ہوئی مین چوک پہنچی جہاں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں میں پالیسیاں بنانے والے غریب عوام کی مشکلات کو کبھی نہیں سمجھ سکتے مہنگائی کا طوفان ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا بجلی،گیس، پٹرول،آٹا، چینی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو رہا ہے مہنگائی سے تنگ عوام فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہو چکی ہے تمام مشکل فیصلے غریب اور مجبور عوام کا مقدر ہی کیوں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اشرافیہ کی مراعات کو ختم کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے حکمرانوں نے أئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے غریب عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔