0

تفریح کیلئے آنے والے سادہ لوح افراد جہلم کے رہائشی عنصر نامی بدنام زمانہ جواری کے ہتھے چڑھ گئے

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان )
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے قصبے جلالپورشریف میں لگے سالانہ میلہ بوٹیاں میں گزشتہ رات تفریح کیلئے آنے والے سادہ لوح افراد جہلم کے رہائشی عنصر نامی بدنام زمانہ جواری کے ہتھے چڑھ گئے جو ایک کونے میں اپنے چار کس ساتھیوں کے ہمراہ جوٸے کا اڈہ لگا کر بیٹھا تھا مذکورہ گروہ انتہاٸی چالاکی سے لوگوں کو رقم جتوا کر لالچ کے جال میں پھنساتا اور چند ھی منٹوں بعد لوگ جمع پونجی سے ھی محروم ھو جاتے ذراٸع کے مطابق عنصر نامی شخص سابقہ ریکارڈ یافتہ ھے جس کے جلالپورشریف میں بھی سہولت کار موجود ہیں رات گٸے مقامی تھانہ جلالپورشریف اطلاع دی گٸی تاہم عنصر نامی نوسرباز چار کس نا معلوم ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ھوگیا تاہم علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ھے کہ معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیتے ھوٸے مذکورہ گینگ کے سرغنہ سمیت تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸے تاکہ مزید سادہ لوح عوام کو لٹنے سےبچایا جاسکے۔