انسانیت کی خدمت کا جذبہ قرب الہٰی کا ذریعہ ہے

پنڈ دادنخان (ملک ظہیر اعوان )انسانیت کی خدمت ایک ایسا جذبہ ھے جو انسان کو لوگوں کے دلوں میں ھی زندہ نہیں رکھتا بلکہ اللہ پاک کے قرب کا ذریعہ ھے تحصیل پنڈدادنخان ایک پسماندہ تحصیل ھے جہاں زیادہ تر محنت کش مزدور طبقہ کی اکثریت ھے جن کے مالی حالات بہت زیادہ ابتر ھوتے ہیں ایسے میں تقریباً ہر گاؤں میں ایک آدھ سماجی و فلاحی کام کرنے والی مقامی تنظیمیں موجود ھیں جو عوام کی ہر قسم کی معاونت کےلئے ہمہ تن گوش رھتی ہیں اسی طرح کسلیاں میں ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے تنظیم موجود ھے جو بچیوں کے جہیز سے غریب مستحق افراد کی مالی معاونت کے علاوہ مستحق افراد کے علاج معالجے سمیت دیگر فلاحی کاموں میں پیش پیش ھے حسب معمول رمضان شریف میں اس مرتبہ بھی تقریباً 60 گھرانوں میں 3500 روپے فی کس کے حساب سے راشن تقسیم کیا گیا نا فوٹو سیشن نا وڈیو صرف کاغذی کاروائی کے بعد راشن کی تقسیم ھوئی عوام کا اس تنظیم کے فلاحی و سماجی کاموں پر خراج تحسین۔۔راشن کی تقسیم کے بعد 500 غریب اور نادار بچوں کو عید گفٹ بھی دئيے جائیں گے