0

ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ نے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 27 ویں برسی کے موقع پر انکی لحد پر حاضری دی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان کے گاؤں سگھر پور میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ نے ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 27 ویں برسی کے موقع پر انکی لحد پر حاضری دی شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کی قبر پر سلامی دینے کے لئےڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ بھی موجود تھے،
پولیس کے چاک وچوبند دستے شہید کی قبر پر سلامی دی
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین اور ایس پی انویسٹیگیشن جہلم نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اوردرجات کی بلندی کے لیے دعاکی،
ایس ایس پی اشرف مارتھ دہشگروں کی اندھا دھند فائرنگ سے مورخہ 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانولہ میں شدید زخمی ہو کر جام شہادت نوش کر گئے تھے، آپ کی بے مثال بہادری کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے انھیں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا اور گجرانوالہ پولیس لائنز کو شہید نام سے منسوب کیا گیا ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاولدین شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ
ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید ایک بہادر اور نڈر آفیسر تھے جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ نے کہا شہداء ہمارے محسن ہیں،شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہنے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہم امن و سکون سے زندگی گزار رہے ہیں ، شہدا کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں جن کا بھرپور خیال رکھا جائے گا،