0

پاکستان بھر کے تمام طبیہ کالجز کے سالانہ امتحانات میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہو گئیں

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پاکستان بھر کے تمام طبیہ کالجز کے سالانہ امتحانات میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہو گئیں امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان اگلے چند روز میں کر دیا جائے گا طبیہ کالجز کے طلباء والدین اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی نیشنل کونسل فار طب وزارت صحت کے صدر حکیم محمد احمد سلیمی پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدر پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری ، پروفیسر شاہد اور دیگر ممبران کونسل کا طلباء کو مبارکباد تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ہائی کورٹ نے پاکستان بھر کے طبیہ کالجز میں امتحان میں انے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے شعبہ طب کے تمام اطیبہ کے حق میں فیصلہ دے دیاجس کے بعد پاکستان بھر کے تمام طبیہ کالجز کے طلباء اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر نیشنل کونسل فار طب وزارت صحت کے صدر حکیم محمد احمد سلیمی اور راولپنڈی طبیہ کالج راول پنڈی کے پرنسپل پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدرنے اور دیگر حکماء کالجز کی انتظامیہ کو اس.طب یونانی واسلامی طب کے فروع اور امتحانی کمیٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ طب کے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام ہو چکے ہیں اور حق اور سچ کو فتح حاصل ہوئی ہے اور انشاءاللہ طب یونانی و اسلامی کا فروغ ہی اس ملک کے لیے سب سے بہترین طریقہ علاج ہے