0

چوروں نے بڑی واردات کرتے ہوئے للہ فیڈر کی 11 ہزار کے وی کی مین تاریں تیز دھار کٹر کے ساتھ کاٹ کر چوری کر لیں

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ کے علاقہ للہ انٹرچینج پر موٹروے سے ملحقہ ایریا میں رات کی تاریکی میں چوروں نے بڑی واردات کرتے ہوئے للہ فیڈر کی 11 ہزار کے وی کی مین تاریں تیز دھار کٹر کے ساتھ کاٹ کر چوری کر لیں ، چور چار سپین کی قیمتی اور 1300سو میٹر لمبی تاریں اتار کر لے گئے جن کی مالیت 15 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے چوری کی اس بڑی واردات کے بعد پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا واپڈا سب ڈویژن للہ کے افسران نے واقعہ کی رپورٹ تھانہ للہ میں درج کروا دی
واپڈا سب ڈویژن للہ کے الف دین شہید فیڈر کی مین تاریں نیشنل چوروں کے گروہ نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات تین بجے للہ انٹرچینج پر موٹروے سے ملحقہ پولوں سے چوری کر لیں چوروں نے قیمتی اور خطرناک تاریں چھ بڑے پولوں سے اتاریں جو کہ 11 ہزار کے وی کی مین تاریں تھیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے جبکہ واردات میں استعمال کی گئی سیڑھیاں چور موقع پر ہی پھینک کر فرار ہو گئے واردات کے بعد للہ شریف ، پیر کھارا شریف ،کنڈل ، ڈھڈی تھل ، کہانہ، بگا جیٹھل اور کندوال کی بجلی معطل ہو گئی تا ہم ایس ڈی او واپڈا فتح خان اور ان کی ٹیم نے چند گھنٹوں بعد بجلی عارضی طور پر بحال کر دی اور مکمل بجلی کی بحالی کے لیے ٹیمیں تا حال کام میں مصروف ہیں