0

ڈومیلی میں تیز رفتار 2موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا نے سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں تیز رفتار 2موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی، ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ ڈومیلی کے علاقہ بڑاہ گواہ پٹرول پمپ کے قریب 2موٹرسائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے جس سے دونوں موٹرسائیکل سوار محمد نعیم اور محمد احسان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ڈومیلی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا۔