0

جماعت اسلامی کی قیادت میں دینہ مین چوک میں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف اجتجاجی مظاہرہ کیا گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) جماعت اسلامی کی قیادت میں دینہ مین چوک میں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف اجتجاجی مظاہرہ کیا گیا جماعت اسلامی کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے زائد بلوں کی وجہ سے کوئی اپنی سائیکل فروخت کر رہا ہے تو کوئی موٹر سائیکل عوام کو اتنا مجبور کر دیا گیا ہے کہ گھر کا سامان فروخت کر کے بجلی کے بل جمع کروائیں جائیں عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہو رہی ہے پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہے ااحتجاج کے دوران شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 45000 ہزار کے بل کس طرح جمع کروائیں گھر کا نظام چلائیں کہ بجلی کے بل جمع کروائیں اتنا بجلی کا بل نہیں ہے جتنا ٹیکس لگا ہوا ہے جو ہمارے ساتھ ظلم ہے عوام نے حکومت وقت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں سے زائد ٹیکس ختم کیے جائیں تاکہ کہ اس مہنگائی کے دور میں عام آدمی باآسانی زندگی گزار سکے۔