دینہ(سہیل انجم قریشی سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آر ایچ سی دینہ کا دورہ کیا اور مخلتف وارڈز کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آر ایچ سی دینہ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی نظارت شاہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہسپتالوں کے مختلف حصوں کا دورہ کیا وہاں داخل مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔ انہوں نے ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تمام مشینری کو فعال رکھنے اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئی وارڈز کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
0