دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے دینہ ٹھیکریاں میں قائم چرچ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے معاملات کو چیک کیا، پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے دینہ ٹھیکریاں میں قائم چرچ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اور انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ملک مطلوب بھی ہمراہ تھے، ڈی پی او جہلم نے چرچ کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے معاملات کو چیک کیا اور پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، شہریوں سے التماس ہے کہ مشکوک افراد یا سرگرمی کی اطلاع 15یا قریبی پولیس کو دیں اور کہا کہ پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔
0