0

راولپنڈی ریجن کی تاریخ میں پہلی بار کرکٹ ٹیم جہلم چیمپئن بن گئی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ویلڈن جہلم کرکٹ ٹیم، راولپنڈی ریجن میں جہلم کرکٹ ٹیم تمام ٹیموں کو شکست دے کر راولپنڈی ریجن کی تاریخ میں پہلی بار کرکٹ ٹیم جہلم چیمپئن بن گئی، ضلع بھر میں جشن، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر مسعود الحسن بٹ کا چیمپئن بننے والی کرکٹ ٹیم جہلم کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم ویمن اور انڈر نائنٹین کے کوچ صبیح اظہر سمیت ڈویژن بھر کے صدر اور جنرل سیکرٹری کرکٹ ٹیم کی شرکت، آج پہلی دفعہ پنڈی کے علاوہ ڈسٹرکٹ جہلم چیمپئن بنا یہ ایک بہت بڑی کامیابی آج جہلم کے تمام پلیئرز کو بہت مبارکباد دیتا ہوں، کوچ صبیح اظہر کی تقریب سے گفتگو۔ صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن مسعود الحسن بٹ نے کہا کہ آج تاریخ رقم ہوئی کہ تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ جہلم راولپنڈی ریجن میں کرکٹ کا چیمپئن بنا، ہماری جیت پوری ٹیم ورک کا تسلسل ہے کوچ مینیجمنٹ اور تمام پلیئرز نے مل کر اس جذبے اور محنت کے ساتھ کام سر انجام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار جہلم کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی ریجن میں تمام ٹیموں کو شکست دے کر راولپنڈی ریجن کی چیمپئن ٹیم بن گئی اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن مسعود الحسن بٹ نے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم ویمن اور انڈر نائنٹین کے کوچ صبیح اظہر سمیت ڈویژن بھر کے کرکٹ کے صدور اور جنرل سیکرٹری نے شرکت کی، چیمپئن بننے والی جہلم کرکٹ ٹیم جب مقامی ہال میں پہنچی تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہلم زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا اور کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم ویمن اور انڈر نائنٹین کے کوچ صبیح اظہر نے کہا کہ آج تمام تر سہرا مسعود الحسن بٹ اور خورشید بٹ کے سر جاتا ہے اور جہلم ٹیم نے بہت اچھی باؤلنگ اور بیٹنگ کر کے جیت کو اپنے نام کیا، میری دعا ہے کہ جہلم کرکٹ ٹیم مزید آگے بڑھے اور اپنے جہلم کا نام روشن کرے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کرکٹ ایسو سی ایشن جہلم مسعود الحسن بٹ نے کہا کہ میں آئندہ بھی امید کرتا ہوں کہ جہلم کے کھلاڑی اسی محنت اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور جہلم کا نام روشن کریں گے پچھلی بار کی طرح جہلم کے بچوں کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئی ہیں اب وہ نہیں ہوں گی آپ کا حق اسی طرح آپ کو ملے، تقریب میں جہلم کرکٹ ٹیم راولپنڈی ریجن کی چیمپئن ٹیم بننے پر کیک بھی کاٹا گیا۔