دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری، دینہ ڈی مارٹ میں قائم دینہ پریس کلب نے سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران تھے جنہوں نے پریس کلب کے اراکین کے ہمراہ کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی مارٹ دینہ میں قائم دینہ پریس کلب کے چیئر مین امجد محمود سیٹھی کی طرف سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران تھے، اس موقع پر دینہ پریس کلب کے چیئر مین امجد محمود سیٹھی، صدر سید توقیر آصف شاہ، حاجی اظہر چوہدری، رضوان سیٹھی، توقیر امجد سیٹھی، سجیل سیٹھی، تنزیل امجد سیٹھی اور عمران سیٹھی و دیگر نے ایس ایچ او تھانہ دینہ کے ہمراہ مل کر کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
0