دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی پولیس کا امن و امان کے قیام کے حوالے سے فلیگ مارچ، فلیگ مارچ جی ٹی روڈ، منگلا روڈ، بائی پاس سے ہوتے ہوئے جہلم کی طرف روانہ ہو گئے، امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی پولیس کا امن و امان کے قیام کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ او صاحبان سمیت پولیس کے نوجوانوں نے شرکت کی، فلیگ مارچ جہلم سے ہوتا ہوا دینہ جی ٹی روڈ، منگلا روڈ دینہ اور بائی پاس سے ہوتا ہوا دوبارہ جہلم کی طرف روانہ ہو گیا، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا، پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
0