دینہ (رضوان سیٹھی سے) ریسکیو 1122ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فیصل محمود کا دینہ ریسکیو اسٹیشن کا دورہ، گاڑیوں کا معائنہ، سٹاف کی پرفارمنس چیک کی اور عوام کو اچھی پرفارمنس دینے پر شاباش دی اور کہا کہ ریسکیو 1122عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریسکیو 1122ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فیصل محمود نے اچانک دینہ ریسکیو 1122کے دفتر کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا سعید احمد بھی ہمراہ تھے، ڈاکٹر فیصل نے دینہ ریسکیو اسٹیشن کے دورے کے دوران گاڑیوں کا معائنہ اور سٹاف کی پرفارمنس چیک کی اور بہترین کارکردگی پر سٹاف کو شاباش دی اور کہاکہ ریسکیو 1122 عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور یہ ادارہ عوام کا اپنا ادارہ ہے۔
0