دینہ (رضوان سیٹھی سے) پاکستان کا دوسرا بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم پانی سے بھر گیا، منگلا ڈیم میں پانی کی 1242فٹ گنجائش تھی جو مکمل طور پر بھر گیا آج کسی بھی وقت 75000 کیوسک پانی چھوڑا جا سکتا ہے، منگلا انتظامیہ نے جہلم اور میرپور ڈپٹی کمشنر کو الرٹ اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا اس سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122اور محکمہ ہیلتھ کو الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دوسرا بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم جس میں پانی کی 1242فٹ گنجائش تھی جو مکمل طور پر بھر گیا جس سے آج کسی بھی وقت 75000کیوسک پانی چھوڑا جا سکتا ہے، س سلسلے میں منگلا ڈیم کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈپٹی کمشنر میرپور کو الرٹ اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اس سلسلے میں ریسکیو 1122اور محکمہ ہیلتھ کو الرٹ کر دیا گیا، دریائے جہلم کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو الرٹ جاری عوام کو دریائی راستے کم سے کم استعمال کرنے کی ہدایت۔
0