جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم اشرافیہ کی موج مستیوں نے غریب عوام کی زندگی میں زہر گھول کر رکھ دیا مہنگائی کے طوفان نے سفید پوش عوام کی آسوں اور امیدوں کو سمندر برد کر دیا، غر یب کی کشتی بیچ بھنور پھنس چکی ہے۔ چوریاں، ڈکیتیاں سر عام ہو رہی ہیں، فاقہ کش عوام جنونی بن چکے ہیں، اللہ کے سوا عوام کا کسی پر بھروسہ نہیں رہا، سروے کے مطابق عوام کی اکثریت جن میں نقاش مظہر،وسیم عباس،عاصم علی،حسین علی،اسماعیل افتخار،شہزاد انور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت مملکت خداداد پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ موج مستیوں میں مصروف ہے جبکہ غریب کو دوقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں،مہنگائی کا تناسب 30 فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے، جو کہ ملک کی تاریخ میں ایک ریکارڈہے، مہنگائی کے ستائے شہریوں نے بتایا کہ ہم کتنے مجبور ہیں، کہ ہم لوگ انصاف کی بھیک اسی طبقے سے مانگتے ہیں جو خود بے پناہ مراعات یافتہ ہیں، بھلا وہ کیسے اپنی مراعات کو ختم کریں گے اور غریب کی طرف توجہ دیں گے، پٹرول،بجلی،گیس جیسی مراعات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو ں گے،شہریوں نے چیف آف آرمی سٹاف،چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کا نوٹس لیں،تاکہ غریب سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی مہیا کر سکے۔
0