0

جہلم جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 02 خواتین سمیت06 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی، تفصیلات کے مطابق جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 02 خواتین سمیت06 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں نائرہ،سونیا بی بی،طیب،آصف،نعمان،عبدالشکور، ندیم اور ارسلان شامل ہیں، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق منشیات فروش ملزم سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کی شناخت ولائیت اور واجد کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزم ولائیت سے 01کلو 250گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ ملزم واجد سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گے ہیں، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں معاشرے کا ناسور جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔