0

جہلم قومی و صوبائی اسمبلی کی 1نشست کی وجہ سے سیاست دانوں کے چہرے لٹک گئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تخصیں کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے طے شدہ رولزز کے مطابق مردم شماری 2023کے مطابق جہلم کی کل آبادی 13لاکھ 82ہزار 3سو 8بتائی گئی ہے،اسطرح آبادی کے تناسب سے صوبائی اسمبلی کی 3نشستیں،جبکہ قومی اسمبلی کی صرف 1نشست ہو گی،1نشست کی وجہ سے سیاست دانوں کے چہرے لٹک گئے ممبران قومی اسمبلی کے امیدواران نے 2023میں ہونے والی مردم شماری پر بھی نکتہ چینی شروع کر دی ہے،نشست کی کمی سے پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان تحریک انصاف،تحریک لبیک پاکستان،پاکستان عوامی تحریک،جماعت اسلامی،پاکستان مرکزی مسلم لیگ سمیت تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا فیصلہ کرنا سیاسی جماعتوں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہو گا جبکہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے ٹکٹ جاری ہونے اور امیدوار نامزد ہونے کے بعد امیدواروں کے لیے بہت بڑا امتحان شروع ہو جائے گا،تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ کندوال،عیسی وال سے تحصیل سوہارہ کے علاقہ پڑی درویزاں پہنچنے میں کم ازکم ایک دن کا وقت درکار ہوتا ہے جوکہ کسی صورت ممکن نہیں قومی اسمبلی کی نشست ختم ہونے سے سیاسی جماعتوں کا بہت بڑا امتحان شروع ہونے جا رہا ہے۔