جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم چوروں ڈاکوں نے انت مچا دی متعدد افراد کنگال پولیس شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کرنے میں بُری طرح ناکام شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے، ڈاکوں نے شہر سمیت ضلع بھر کو لیاری میں تبدیل کر لیا، متاثرین نے نگران وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ نیا محلہ کے رہائشی ذیشان طارق ولد طارق محمود نے تھانہ سول لائن درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شام 6بجے دکان بند کر کے دودھ لینے کے لیے دودھ والی دکان پر گیا وہاں سے واپس گھر جارہا تھا جب مسجد تقوی موڑ پر پہنچا تو 2 نوجوان جنہوں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی جن کی عمریں 35/40سال کے قریب تھیں اچانک سامنے آئے اسلحہ کے زور پر مجھے روک لیا میرا موٹر سائیکل ہنڈا 125 2015. ماڈل اور میری جیب میں موجود 5ہزار روپے موبائل فون شناختی کارڈ ڈرائیو نگ لائسنس اے ٹی ایم کارڈ چھین کر گرلز ہائی سکول نمبر 2 عید گاہ مسجد کی طرف موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بھاگ گئے جبکہ دو روز قبل دینہ بائی پاس کے قریب نامعلوم ملزمان نے پٹرول پمپ کے ملازمین سے 53لاکھ روپے چھین لیے اور دیدہ دلیری کے ساتھ فرار ہو گئے شہریوں کا کہنا ہے کہ رواں سال چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو اہے،جوکہ پولیس کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی سے ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
0