0

جہلم ضلع بھر میں کھاد ڈیلر بے لگام ، کسان ڈیلر ز مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ضلع بھر میں کھاد ڈیلر بے لگام محکمہ زراعت کے افسران کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی کسان ڈیلر ز مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور کسانوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے اور مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز نے جنگل کا قانون نافذ کرتے ہوئے انتہائی مہنگے داموں فروخت شروع کر رکھی ہے،جس کی وجہ سے کسان کھاد خریدنے سے مشکلات کا شکار ہیں،کسانوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کے افسران کی سرپرستی کی وجہ سے ڈیلرزنے من مانے نرخوں پر کھاد فروخت کرنی شروع کر رکھی ہے،جبکہ بعض ڈیلرز نے بلیک میں کھاد کی فروخت شروع کر رکھی ہے،محکمہ زراعت کے افسران سب کچھ جاننے کے باجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت مخصوص جہگوں پر کی جارہی ہے،ڈیلرز نے سازش کے تحت دکانوں سے یوریا کھاد مخصوص گوداموں میں چھپا رکھی ہے،اس طرح جاننے والے کسانوں کو بلیک میں کھاد فروخت کر کے کسانوں کے ساتھ سخت زیادتی شروع کر رکھی ہے،کسانوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائے اور کھاد مافیا کی سرپرستی کرنے والے محکمہ زراعت کے افسران کو ضلع بدر کیا جائے تاکہ کسانوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔