0

تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر کے پمپ کے 2ملاز مین سے 53لاکھ کی نقدی لوٹ لی گئی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، 3نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوؤں نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر کے پمپ کے 2ملاز مین سے 53لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار، پمپ ملازم منگلا روڈ دینہ ایچ بی ایل بینک میں کیش جمع کروانے موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ روہتاس روڈ کے سامنے پل کے مقام پر ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار، واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر میاں جبار، ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر دن سوا 12بجے کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، 3نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر کے ٹوٹل پمپ کے 2ملازمین محمد یونس اور محمد یاسر پمپ کی سیل ایچ بی ایل بینک منگلا روڈ دینہ میں جمع کروانے کے لیے اپنے موٹرسائیکل پر پمپ سے نکلے ہی تھے کہ روہتاس روڈ کے سامنے پل کی چڑھائی چڑھتے ہوئے ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے پیسوں سے بھرا بیگ جس میں 53لاکھ 30ہزار کی نقدی چھین لی، ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر میاں جبار اور ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پمپ کے ملازم محمد یونس کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی، واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔