0

جہلم پولیس نے 02 شہریوں زین العابدین اور وقاص کو بازیاب کروا لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری تصور حسین)جہلم ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں چوہدری محمد افضل اور ان کی ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق 02 مغویان سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار، تھانہ کالا گجراں پولیس نے 02 شہریوں زین العابدین اور وقاص کو بازیاب کروا لیا،جبکہ منشیات فروش ملزم محمد عاصم سے 1280 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منشیات فروش ملزمان کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔جہلم سٹی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق ملزمان کی شناخت فاروق اور فیضان کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے ناجائز اسلحہ 02 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے، ڈی پی اوناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔