0

کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، قاری عبدالباسط

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ضلع کچہری جامع مسجد کے خطیب علامہ قاری عبدالباسط نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی اور چشم پوشی سمجھ سے بالاتر ہے، پاکستانی قوم کشمیری مسلمان بھائیوں کے جذبہ آزادی اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی تک اپنے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی اس جدوجہد میں شامل ہے اقوام متحدہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم تشدد کا نوٹس لے۔کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔